سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے این ایس آئی ٹی پلز(PULSE) فیز-1کے ذریعے اسمارٹ اربن ترقی کی جانب اہم پیش رفت
لاہور: جمعہ، 30 جنوری 2026: پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، نے این ایس آئی ٹی پلز(PULSE) فیز-1 کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایک اعلیٰ معیار کا ریٹیل اور کمرشل منصوبہ ہے جو پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی سٹی میں واقع ہے۔
ڈی ایچ اے فیز 6 اور فیز 7 سے متصل اور این ایس آئی ٹی سلیکون بلاک کے قریب واقع، این ایس آئی ٹی پلز(PULSE) فیز-1 کو ایک شاندارشہری اور تجارتی مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ریٹیل، تفریح اور روزمرہ تجارتی سرگرمیوں کو یکجا کرتا ہے۔ تیزی سے ابھرتے ہوئے انوویشن ایکو سسٹم کے مرکز میں واقع ہونے کے باعث یہ منصوبہ نمایاں ویژبیلٹی اوربہترین کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے، جو اسے سرمایہ کاروں اور کمرشل اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک پُرکشش موقع بناتا ہے۔
یہ منصوبہ جدید شہری منصوبہ بندی کے عالمی اصولوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے، جہاں پیدل افراد کے لیے بہترین ڈیزائن اور گرد و نواح کے علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔ دلکش لینڈ اسکیپنگ پر مشتمل عوامی مقامات، پارک سے جڑی ریٹیل فرنٹیج نہ صرف صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بناتے ہیں بلکہ طویل المدتی تجارتی پائیداری اور قدر میں اضافے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ این ایس آئی ٹی پلز(PULSE)فیز-1، سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے انوویشن، تخلیقی اور لائف اسٹائل کلسٹرز کی تکمیل کرتا ہے، اور اسے پریمیم ریٹیل، ڈائننگ اور لائف اسٹائل برانڈز کے لیے ایک شاندار منصوبہ بناتا ہے۔
منصوبے پر بات کرتے ہوئے سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے کہا ”این ایس آئی ٹی پلز(PULSE) فیز-1، سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں تجارتی لحاظ سے مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے تشکیل دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں شفافیت، پائیداری اور سرمایہ کاروں کے لیے طویل المدتی قدر کو یقینی بنایا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید زور دیا کہ سی بی ڈی پنجاب ڈیجیٹل طور پر فعال منصوبہ بندی اور الاٹمنٹ کے نظام کو اپناتے ہوئے کارکردگی، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بروقت منصوبہ جاتی تکمیل کو فروغ دے رہا ہے۔
این ایس آئی ٹی پلز(PULSE)فیز-1 کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جنہوں نے پنجاب کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور جدت پر مبنی صوبہ بنانے کے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا ہے۔ ڈیجیٹل پنجاب اقدام کے تحت اسمارٹ اربن ترقی، ٹیکنالوجی پر مبنی معاشی نمو اور جدید تجارتی انفراسٹرکچر پر ان کی توجہ نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی جیسے منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے۔
اپنی بہترین لوکیشن، پریمیم ریٹیل یونٹس کی محدود دستیابی اور منظم و شفاف الاٹمنٹ کے عمل کے باعث، این ایس آئی ٹی پلز(PULSE)فیز-1 لاہور کی شہری ترقی میں ایک نمایاں کمرشل ایڈریس اور بلند امکانات کا حامل سرمایہ کاری مرکز بننے کے لیے تیار ہے