62

ڈی ایچ اے فیز فائیو میں معروف پنڈ ریسٹورینٹ کی چھٹی برانچ کا باقاعدہ افتتاح

ڈی ایچ اے فیز فائیو میں معروف پنڈ ریسٹورینٹ کی چھٹی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر کاروباری شخصیات، معزز مہمانوں اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وی او
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں قائم کی گئی پنڈ ریسٹورینٹ کی نئی برانچ کو جدید طرزِ تعمیر، روایتی دیسی ماحول اور معیاری پاکستانی کھانوں کے حسین امتزاج کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جہاں لاہوریوں کو خالص دیسی ذائقوں کا منفرد تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس طرح کے کاروباری منصوبے نہ صرف فوڈ انڈسٹری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر ایس اے گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر عماد بن شبیر نے کہا کہ پنڈ ریسٹورینٹ کی چھٹی برانچ کا آغاز ہماری محنت، اعتماد اور لاہوری عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی برانچ نہ صرف معیاری اور روایتی پاکستانی کھانوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

اس تقریب کے دوران دعا بھی کروائی گئی، جبکہ مہمانوں نے ریسٹورینٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات، ماحول اور کھانوں کے معیار کو سراہا۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین سہیل افضل ملک،سی ای او شعیب افضل ملک، کمپنی سیکرٹری احمد رضا خان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں