6

حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی گئی ہوتی تو دیامر بھاشا ڈیم بن چکا ہوتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی گئی ہوتی تو دیامر بھاشا ڈیم بن چکا ہوتا۔

دیامر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےمطالبہ کیا کہ وفاق پی ایس ڈی پی سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم مکمل کرے پھر دوسرے ترقیاتی کام شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں ہم نے یہ کیا وہ کیا، صدر آصف زرداری سی پیک نہیں لاتے تو یہ کیسے اورنج ٹرین بناتے؟
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی گئی ہوتی تو دیامر بھاشا ڈیم بن چکا ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اس وقت دیامر بھاشا ڈیم سے اہم کوئی اور منصوبہ نہیں، وزیراعظم اس پروجیکٹ کے لیے شہباز اسپیڈ دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں