وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پناہ گزین افراد کے عالمی دنWorld Refugee day پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔فلسطین ا ور شام کے دربدر مہاجرین کی بے بسی انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے۔دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی۔ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو، اور ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔
157