167

سی بی ڈی پنجاب نے این ایس آئی ٹی میں رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان کر دیا۔

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے عام طور پر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کے نام سے جانا جاتا ہے، جون 2025 میں این ایس آئی ٹی ریذیڈنسیا میں ہائشی پلاٹوں کی نیلامی پیش کرنے جا رہا ہے۔یہ نیلامی سی بی ڈی کی جانب سے کی جانے والی چار کامیاب نیلامیوں کے تسلسل کا حصہ ہے جو شہری ترقی و جدید رہائشی منصوبہ بندی کی جانب ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

این ایس آئی ٹی سٹی ایک شاندارٹیکنالوجی حب ہے جس میں تین ڈسٹرکٹ شامل ہیں: آئی ٹی ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن ڈسٹرکٹ، اور فلم سٹی۔ یہ منصوبہ ڈی ایچ اے فیز 6 اور 7 کے قریب واقع ہے، جو اسے نہ صرف مقام کے اعتبار سے اہم بناتا ہے بلکہ مستقبل کے لیے بھی ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مرکز میں واقع این ایس آئی ٹی ریذیڈنسیا اس ترقیاتی منصوبے کی روح ہے، جو جدید انفراسٹرکچر اور پُرتعیش طرزِ زندگی کو یکجا کرتا ہے۔ اس اسمارٹ سٹی تصور میں سرمایہ کاری، رہائش اور معیارِ زندگی کے نئے امکانات موجود ہیں۔سی بی ڈی پنجاب اس نیلامی میں چار کنال تک کے چار پریمیم رہائشی پلاٹ پیش کر رہا ہے، جن کی ریزرو قیمت 95 ملین روپے فی کنال مقرر کی گئی ہے۔

اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے،سی بی ڈی نے تین سالہ آسان ادائیگیوں کا منصوبہ بھی متعارف کرایا ہے، جو مقامی اور بین الاقوامی دونوں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش امکانات رکھتا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں 16 جون 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے، سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے کہا” این ایس آئی ٹی ریذیڈنسیا، مستقبل کے جدید پنجاب کی جانب ہمارا ایک اہم قدم ہے۔ ہم IT، تعلیم اور فلم جیسے کلیدی شعبوں کو ایک مربوط شہری ماڈل میں ڈھال کر ایک ایسا ماحول تخلیق کر رہے ہیں جو ترقی، روزگار اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ یہ نیلامی صرف ایک سرمایہ کاری کا موقع نہیں، بلکہ ایک نئے طرز کی شہری زندگی کی بنیاد ہے۔”

این ایس آئی ٹی ریذیڈنسیا کی ترقی سے نہ صرف علاقائی معیشت کو نا صرف تقویت ملے گی، بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انفراسٹرکچر مزید بہتر ہو گا، اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔یہ نیلامی سی بی ڈی پنجاب کے اس عزم کی عکاسی کی کرتا ہے جو حکومتِ پنجاب کے وژن سے ہم آہنگ ہو کر ایک اسمارٹ، مربوط اور عالمی معیار کی شہری کمیونٹیز کے قیام کی راہ ہموار کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں