115

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز بارش

آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 5 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔
کراچی میں آج رات ہلکی بارش جبکہ کل دوپہر سے شام تک معتدل اور تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت، کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں