کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولاباری سے خاتون سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سسلسلہ جاری رہاجس میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے ۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد شہید
کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اورگولاباری سے خاتون سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سسلسلہ جاری رہاجس میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے ۔
xADVERTISEMENT
Contact Us ➡
Abbasi and Company Private Limited
Learn More
Skip ad
Ad
مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری شہید ہوگئے،جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں ۔
عباس پور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شدیدزخمی ہواہے ،کھوئی رتہ میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہیدہوگئی،چکوٹھی کنٹرول لائن پربھی فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ رات بھر جاری رہا ۔
ایل اوسی پرکشیدہ حالات کےباعث جہلم ویلی میں تمام تعلیمی ادارےجبکہ ایل او سی سےملحقہ کوٹلی کےتمام علاقوں کے تعلیمی ادارےبھی بندکردیئےگئےہیں ۔
کھوئی رٹہ، چڑھوئی،گوئی اورنکیال میں ایل او سی کے دو ہزار سے زائد مکین محفوظ مقام پرمنتقل ہوناشروع ہوگئےہیں ۔