وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سینما ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں اور اور سے متعلق دیگر مواد کا بائیکاٹ کردیا ہے۔
وفاقی وزیر نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اس حوالے سے مزید کہا کہ اب پاکستان میں کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔
انھوں نے اس سلسلے میں کہا کہ پیمرا کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ وہ بھارتی ایڈورٹائزمنٹ بنانے کے خلاف اقدامات کرے۔یاد رہے کہ کیبلز پر پہلے ہی بھارتی فلمیں یا اشتہار چلانے پر پابندی عائد ہے۔