وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ ریاضی کی کتابی سیریز پر فوری پابندی عائد
ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شائع کردہ کتابوں کی سیریز میں مذہبی اور معاشرتی لخاط سے غیر مناسب اور ممنوعہ مواد موجود ہے-
بچوں کے لئے چھاپی گئی بنیادی ریاضی کی کتابوں میں ایسا مواد ان کی پرورش پر برا اثر ڈال سکتا ہے –
سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ یہ کتاب پنجاب کے نامور سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے-
نجی پبلیشر کی جانب سے چھاپی گئی کتاب میں سوور کی تصاویر موجود ہیں-
پابندی لگنے والی ریاضی کی کتاب میں مغربی تہذیب کے کرسمس، نیو ائیر، ہیلووین، ویلینٹائن،اور اپریل فول جیسے فضول تہواروں کے نام موجود ہیں-
انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہمارے طلبا کو اپنی تہذیب اور معاشرتی سلیقوں کا سبق دینا ہونی چاہیے-
ریاضی کی کتابی سیریز پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظورشدہ نہیں جو کہ پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے-
سنرائز پبلیکیشنز کی اس کتابی سیریز میں شائع کردہ مواد پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10(5) کی خلاف ورزی ہے : ڈاکٹر مراد راس
سیکشن 10(5) پی سی ٹی بی ایکٹ کے مطابق کوئی بھی اشاعت جو اسلامی و معاشرتی اقدار اور ملکی وقار کے خلاف ہو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی :
نجی پبلیشر فوری طور پر کتابی سیریز کی اشاعت روکے اور تمام تعلیمی ادارے جن میں یہ سیریز پڑھائی جا رہی ہے ان سے یہ کتابیں واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عملدرآمد کی ختمی رپورٹ ارسال کرے-
7 روز کے اندر اندر جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں آئی بی آئی ڈی ایکٹ سیکشن 14 کے تحت پبلشر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا –
ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں نجی پبلیشر کو دو سال تک قید، کسی بھی قسم کی اشاعت کے حقوق پر 5 سال تک کی مکمل پابندی جیسی سزائیں ہو سکتی ہیں –