70

عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستیں، رجسٹرار کے اعتراضات

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
عدالتِ عالیہ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا ہے۔
رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی عائد کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے پہلے ہائی کورٹ میں کیسے درخواست دائر ہو سکتی ہے؟
اس سے قبل آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکے، عدالت عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
واضح رہے کہ یہ درخواست عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے معاملے پر دائر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں