سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لوگوں کا سرمایہ خطرے میں ہے، ملکی معیشت کی سرنگ میں روشنی کے لیے واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کو ماضی میں ایسے دھچکے نہیں لگے، مسلسل اسٹاک مارکیٹ منفی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے عمران حکومت کے لیے 2 تہائی اکثریت لازم ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گلوبل ریٹنگ ایجنسیوں سے تنزلی کے بعد ڈالر بلند ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیمتی فاریکس کے تحفظ کے لیے ایماندار ٹیکس پیئر پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا گیا، بانڈ کی پیداوار مستقبل میں شرح سود میں اضافے کی نشاندہی کر رہی ہے۔