100

میاں شعیب بٹالوی کی زیر صدارت لاہور چیمبر اف کامرس میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ پر تاجر برادری کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

لاہور چیمبر اف کامرس میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ پر تاجر برادری کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلاوایا گیا جس کی صدارت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں شعیب بٹالوی نے کی اس موقع پر وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں سہیل احمد تاج پاک بھارت جنگ میں ڈی جی ائی ایس پی ار احمد شریف اور ارمی چیف جنرل عاصم منیر صاحب کی کاوشوں اور جرات کو سلام پیش کیا اور تمام تاجر برادری نے کھڑے ہو کر ارمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا

اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کے چیئرمین شعیب بٹالوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو رہا ہے فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ کے⁹ اچھے نتائج سامنے آئیں گے امریکہ کے ساتھ کاروبار شروع ہونے سے ملکی ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے سب سے پہلے ایکسپورٹ سے متعلقہ تمام اداروں کے سٹاف ٹریننگ دینا ہوگی تاکہ ہمارا امپورٹر وقت پر چیزیں دنیا بھر میں بھیج کر زرمبادلہ ملک میں لا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی جیسے ادارے بننے کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی ہے اور اس کی بہترین مثال سنٹرل ایشیائی ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہے نیشنل لاجسٹک کونسل نے سنٹرل ایشیا اور چین میں ایکسپورٹرز اور امپورٹر کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اس سے متعلقہ اٹھارہ اداروں اور بیرون ملک ایمبیسیز میں موجود ٹریڈ کونسلر کی ٹریننگ بہت ضروری ہے اس سلسلے میں اپنی خدمات فری دینے کے لیے حاضر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگوا کر ملک دشمنی کی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز بیرون ممالک کی ائیر کمپنیز کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ایران جنگ میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے خطے میں امن آئے گا اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپورٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جس میں امپورٹر اینڈ ایکسپورٹرز نے نے شرکت کی توجہ برادری کے مسائل پر طویل گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شعیب بٹالوی نے کہا امپورٹ ایکسپورٹ پاکستان کی ریڈ کی ہڈی کی ماند ھے ہم پچھلی چھ ماہ سے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاذ افضل چوہدری نے کہا کہ ایکسپورٹ کی طرح امپورٹ بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمسایہ ممالک خاص طور پر چین کے ساتھ بارہ مہینے تجارت ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹرز مشکلات کم ہوں گی تو ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں