(ٹیوٹر نیوز)اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزرات خارجہ میں ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر عسکری قیادت بھی شریک ہے، اجلاس میں بھارتی دراندازی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم کو ائیرڈیفنس کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے جبکہ وزیر خارجہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔