سابق ٹیسٹ کپتان اور آل رائونڈر وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، ڈیوک کچھ دنوں پہلے کھوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساحل پولیس نے اس حوالے سے بہت مدد کی۔ وسیم اکرم نے کہا کہ میرا ڈیوک چار سے پانچ ماہ کا تھا، ایک خاتون کو وہ ملا جو انہوں نے حوالے کردیا ہے
واضح رہے کہ وسیم اکرم کا ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ کچھ دنوں پہلے گم ہوگیا تھا۔ اس کی تلاش کے لیے ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
وسیم اکرم کا لاپتا کتا ملنے میں مدد کرنے والے دو افراد کو ان کی کوششوں پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔