20

ن لیگ کا پہلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا- بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کا پہلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا اور ان کا وزیرِ اعظم آر او الیکشن کی وجہ سے بنا۔

مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، ہم انہیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے ییں، مظفرآباد میں رہنے والے آپ کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں