29

امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نےمنصورہ میں جنرل سیکرٹری امیر العظیم کی نماز جنازہ پڑھائی-جنازہ کی تصویری جھلکیاں

لاہور ( میاں عصمت سے ) منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کی نماز جنازہ اداکردی گئی،امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اور سینئرسیاستدان خورشید محمود قصوری شریک ہوئے،

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،ضیاء الدین انصاری اور احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی،

جنازے میں مرحوم کے بھائی نور العظیم،اشرف العظیم اور اسد العظیم بھی موجودتھے۔ نماز جنازہ میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور ،مولانا امجد خان چودھری، مبشر لقمان ،عابد میر ،حافظ محمد ادریس،

نذیر احمد جنجوعہ ، اظہر اقبال ، مشتاق احمد بٹ، فرحان شوکت ،

عامر انجم ،نصیراحمد ، قیصر شریف ، سابق ایم این اے وحید عالم خان اور سلمان غنی سمیت جماعت کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران و کارکنان سمیت ملک بھر سے علمائے کرام و مشائخ عظام، سیاسی

و سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی تدفین کینال ویو سوسائٹی کے قبرستان میں کی جائے گی۔
جنازہ کی تصویری جھلکیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں