27

فاطمہ میموریل ہسپتال میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی تقریب سیمینار اور آگاہی واک میں بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت اجاگر

لاہور: ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے فاطمہ میموریل ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور ہسپتال کے عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پرنسپل، اسکولز آف ہیلتھ سائنسز، نُورفاطمہ میموریل سسٹم تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجہ اکرام الحق، کنسلٹنٹ گیسٹرواینٹرولوجسٹ و ہیپاٹولوجسٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش مگر سنگین بیماری ہے، جس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے جگر کو شدید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے رواں سال کے موضوع، “آئیے اس کی تہہ تک جائیں” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 28 کروڑ 70 لاکھ افراد جبکہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 38 لاکھ افراد دائمی ہیپاٹائٹس بی یا سی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقاعدگی سے اسکریننگ کروائیں اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس نے کہا کہ عوامی آگاہی ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ میموریل ہسپتال معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ سے متعلق آگاہی مہمات کے ذریعے بیماریوں کی روک تھام میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سیمینار کے بعد ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا پیغام عام کرنے کے لیے آگاہی واک منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے بینرز کے ذریعے بروقت تشخیص، علاج اور احتیاط کی اہمیت کواجاگر کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں