26

آزادکشمیر کاالیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات3مراحل میں کرانے کافیصلہ

آزادکشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر)غلام مصطفی مغل نے بتایا کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہوگی، تیسرے مرحلے کے انتخابات پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابات مظفر آباد ڈویژن کے ساتھ 2 اگست کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر میں مرحلہ وار انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی مکمل اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں