30

سکولوں کے مسائل کاغذوں پر نہیں، موقع پر جا کر دیکھنے اور حل کرنے کا قائل ہوں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہر ہفتے سکولوں میں کیا پڑھائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے سکولوں میں تدریسی سرگرمی کا آغاز کریں گے۔ انگلش اور کیمسٹری ان کے پسندیدہ مضامین ہیں اور وہ انہی مضامین سے کلاسز لینا شروع کریں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں انگلش جبکہ ہائی سکولوں میں کیمسٹری پڑھاؤں گا، تاہم ان مضامین کے علاوہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک سکول میں بغیر پیشگی اطلاع جا کر کلاس لوں گا تاکہ سکولوں کے حقیقی حالات، تدریسی معیار اور درپیش مسائل کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ وہ کب اور کس سکول کا اچانک دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کا مقصد سکولوں کے مسائل، زمینی حقائق اور تدریسی معیار کو قریب سے جانچنا ہے۔ اساتذہ اور طلبہ سے براہ راست رابطہ تعلیمی اصلاحات کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ دوسری جانب بچوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لے کر تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ سکولوں کے مسائل کاغذوں پر نہیں بلکہ موقع پر جا کر دیکھنے اور حل کرنے کے قائل ہیں۔ اس اقدام سے سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانے کی مہم میں مزید تیزی آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں