ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور ساتھی سرکاری افسر کو علاج کیلئے دبئی منتقل کرنے کے ہوائی اخراجات کی مد میں 30 ہزار ڈالر جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع محکمہ خزانہ سندھ کے مطابق محکمہ نے مالی سال 23-2022 کے بجٹ سے رقم جاری کردی۔
دونوں افسران کی ایئر ایمبولینس میں دبئی منتقلی پر 65 لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔
ڈی سی عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کو فوری طور پر کراچی سے دبئی منتقل کیا جا رہا ہے۔
دونوں سرکاری افسران 15 جولائی کو علی الصبح کلفٹن میں واقع گھر میں نامعلوم وجہ سے جھلس گئے تھے۔
دونوں افسران کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق عبدالستار عیسانی اور مقصود جہانگیر کا علاج شیخ مخبوت میڈیکل سٹی اسپتال دبئی میں ہوگا۔
ایئر ایمبولینس کے لیے 30 ہزار ڈالر کے مساوی رقم ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز کو ادا کی جا رہی ہے۔
میسرز اے ایس ایس ایل دونوں سرکاری افسران کی کراچی سے دبئی منتقلی کا انتظام کر رہی ہے۔