112

کراچی میں کل بوندا باندی کا امکان ہے

کراچی میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں جو وسطی اور جنوبی حصوں میں پھیل سکتی ہیں اور یہ مغربی ہوائیں مئی کے پہلے ہفتے تک ملک میں برقرار رہ سکتی ہیں۔
آج سے29 اپریل کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے 3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، اسلام آباد، مری اور دیگر علاقوں میں 3 سے 5 مئی کے دوران بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے 4 مئی کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ بلوچستان کے کچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں