287

بھارتی دراندازی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب

بھارت کی فضائی دراندازی کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کے بعد پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دی جائے گی۔
سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 3بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو دیگر ممالک سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کریں گے، وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں