279

پاکستانی فضائی حدود آج دوپہر ایک بجے کھلیں گی

سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج دوپہر ایک بجے کھولی جائیں گی۔

کشیدہ صورتحال کے باعث بند کی گئی پاکستانی فضائی حدود کوجزوی بحال کردیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پی آئی اے کے تین طیارے وطن واپس پہنچ گئے۔
پی آئی اے کی پروازیں جدہ ، مسقط اور دبئی سے کراچی پہنچی ہیں جبکہ اچانک بندش کے اعلان سے غیرملکی ایئرلائنوں کے پھنسے طیاروں کو بھی فیری فلائٹ کرکے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

پشاور سےعمان ائیرلائن ، قطر ائیرلائن اور ائیرعربیہ کے طیاروں کو جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سعودیہ ائیرلائن کے طیارے کو کراچی سے بغیر مسافروں کے واپس جانے کی اجازت دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں