صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے واضح احکامات ہیں کہ پورے ملک میں ایک پالیسی بنائی جائے، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم واضح فیصلہ کریں گے توعمل کریں گے.
شاپنگ مالزکے لیے ایس او پیز بن رہے ہیں، ایس او پیز مکمل ہوں گے تو شاپنگ مالز کھول دیے جائیں گے، وفاقی حکومت کے ترجمانوں نے بے معنی اور بیکار باتیں کرنی شروع کی ہوئی ہیں جب وہ سامنے ہو تے ہیں تو کچھ اور بات کرتے ہیں لیکن جب بعد میں بیان دیتے ہیں تو کچھ اور بات کرتے ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف انتشار پھیلا نا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ٹائگر فورس کے نام پر اعتراض اب بھی ہے لیکن پھر بھی چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اس کو سہولت فراہم کریں ہم چاہتے ہیں کہ وہ آ ئیں اور اپنا کام کریں۔
وزیراعظم صاحب لیڈ کریں اور اونر شپ لیں لیکن کبھی وہ لاک ڈاؤن کی تعریف کرتے ہیں تو کبھی بلا سوچے سمجھے اس کو کھولنے کی بات کرتے ہیں۔