پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پنجاب میں ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنا ہی تھا کہ اُن کے حمایتیوں نے ایک پرانا بیان شیئر کرنا شروع کر دیا۔
2016ء میں فلمی اسٹائل میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے دیا گیا بیان اب اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بار بار شیئر کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کی سب ہی سائٹس پر وائرل اس ویڈیو میں عمران خان کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس خطاب میں عمران خان اپنے سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے پنجابی زبان میں کہہ رہے ہیں کہ ’متھے رنگ دیاں گاں، میں کلا ای کافی آں‘۔
سابق کپتان عمران خان کے اس پرانے ویڈیو بیان سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کو پہلے سے ہی معلوم تھا کہ ایک وقت آئے گا جب وہ ملکی سیاست میں اکیلے اور باقی جماعتیں اُن کے خلاف متحد ہوں گی۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ان ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔