لاہور (سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کا غیر قانونی تعمیرات اور بائے لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف آپریشن جاری،

میونسپل آفیسر پلاننگ کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون کے عملہ نے پلازے میں غیر قانونی توسیع اور باتھ رومز کو گرا کر ان کی جگہ دکانیں تعمیر کر کے فروخت کرنے پر پلازہ سیل کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ضرار شہید روڈ پر جوڑا پل کے قریب الرافع پلازہ کے مالکان نے پلازے میں باتھ رومز کو گرا کر

ان کی جگہ دکانیں بنا کر فروخت کر دی تھیں جس کی حقیقت جاننے کیلئے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت انفارمیشن مانگی گئیں تو عزیز بھٹی زون کے اہلکار افضال نے کمیشن میں غلط بیانی کی جس کا علم ہونے پر میونسپل آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پلازے کو فوری سیل کرنے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے عزیز بھٹی زون کی میونسپل آفیسر نے فوری پلازہ کو سیل کر دیا۔
66