نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ جہاں مختصر ترین فارمیٹ سے روہیت شرما اور ویرات کوہلی کو ہی ڈراپ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق اکسر پٹیل اور کے ایل راہول نجی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کو وائٹ بال سیریز کےلیے دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ویرات کوہلی اور روہیت شرما کو ہی علیحدہ کردیا گیا جس سے متعلق کوئی وضاحت بھی سامنے نہیں آئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے بھی روہیت اور کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے آؤٹ کیے جانے پر خاموشی اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ بورڈ اب ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ کو ہی بھارتی ٹیم میں شامل کرے گا۔ اس تناظر میں ویرات کوہلی جیسے بڑی کھلاڑی کو بھی بریک دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کا کپتان ہاردیک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے۔
اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشان کشان، آر گائیکواڈ، شبمن گل، دیپک ہوڈا، راہول تریپاٹھی، جتیش شرما، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، یوزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، شووم ماوی، پرتھوی شا اور مکیش کمار شامل ہیں۔
دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ کی کپتانی روہیت شرما کر رہے ہیں اور ہاردیک پانڈیا ان کے نائب ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، اشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، کے ایل بھرت، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شردل ٹھاکر، یوزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، محمد شامی، محمد سراج اور عُمران ملک شامل ہیں۔
85