87

بنگلادیش: اشیائے خورونوش کی قیمتیں جھوٹی قرار دینے والے صحافی کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلادیش میں گرفتار صحافی شمس الزمان شمس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی اخبار کے صحافی شمس الزمان کو بدھ کو ڈھاکا میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق صحافی کو اشیائے خورونوش کی قیمتیں جھوٹی قرار دینے پر جیل بھیجا گیا تھا۔
بنگلادیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ شمس کو ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ (DSA) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کی رپورٹ جھوٹی اور من گھڑت ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اخبار نے وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں