امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والا شخص گریجویٹ، پارٹ ٹائم استاد اور گیم ڈیولپر ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے 2017ء میں کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی۔
میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے کہا ہے کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکریٹ سروس کی طرف بڑھا، جسے سیکریٹ سروس کے ایک اہلکار نے روک دیا۔
واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا، مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا، یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔