پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جیسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے پنجاب اور خصوصاً لاہور شہر کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور ایسے عزم پر عمل کرتے ہوئے سی بی ڈی پنجاب نے اپنے جاری منصوبے گھوڑا چوک فلائی اوور کی تمام پائلز اور پائلز کیپس مکمل کر لئی ہیں۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے منصوبے کا دورہ کیا اور جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے منصوبے کو ہر صورت وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق مکمل کریں گے۔یہ منصوبہ لاہور کی ترقی میں ایک سنگ میل ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزی کریں ۔یہ منصوبہ لاہور کا لینڈ سکیپ بہتر کرے گا ۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین ڈائریکٹر پروجیکٹ منیجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سمیر آفتاب ٹیکنکل ٹیم ،کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔
ٹیکنیکل ٹیم نے سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تمام پائلز اور پائلز کیپس مکمل ہوگئی ہیں ۔ایم ایس سی وال کی کنکریٹ لین 80 فی صد مکمل ۔منصوبے کے چار پیرز پر سٹیل فکسچر لگایا جارہا ہے۔ بیڈ پریپریشن کا کام بھی جاری ہے ۔منصوبے سے تنصیبات کی منتقلی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے ۔عوام کی سہولت کے لئے متبادل راستوں پر نئے اور واضع سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب لاہور شہر کے انفراسٹرکچر کی ترقی کرنے کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہا ہے اور تمام منصوبوں کو بروقت تکمیل کرنے کے لئے پرعزم ہے
101