96

آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز فٹنس مسائل سے دوچار

آسٹریلیا کے خلا ف ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل سے دوچارہوگئی ۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں ہے، کچھ کو بخار تھا ، اکثر ری کوور ہوگئے ہیں، کرکٹرز موسمی بخار میں مبتلا تھے۔ ٹیم نے شام چھ سے 8 بجے تک چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوئے۔ شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں صحتیاب ہوگئے ہیں۔ پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کووڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی لکھنؤ سے بنگلور پہنچ گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں