ورلڈ کپ میں مسلسل دو فتوحات حاصل کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کوالی فائراور دومیچز ہارنے والی نیدر لینڈ سے 38رنز کی اپ سیٹ شکست کھاگئی۔ افغانستان کی انگلینڈ پر فتح کے بعد ایک اور حیران کن نتیجہ سامنے آگیا۔245 کے جواب میں پروٹیز ٹیم ایک گیند پہلے207 پر آؤٹ ہوگئی۔ میچ کے ہیرو، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 69گیندوں پر78ناٹ آؤٹ رنز بنائے اور تین کیچ لئے۔ وان ڈر مرو نے 19گیندوں پر29رنز بنائے اور34رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ دسویں نمبر کے آریان دت نے 3 چھکےلگاکر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ لنگی نگیدی، ربادا اور جینسن نے دو،دو شکار کیے۔ یہ پہلی نان ٹیسٹ پلے انگ ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقا کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں شکست دی ہے۔ وان بیک نے تین، باس ڈی لیڈے اور پال وال میکرون نے، دو، دو وکٹ لیے۔ گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرا کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار کی تھی۔ دھرم شالا میں بارش کے سبب میچ 43،43 اوورز تک محدود کیا گیا۔ جنوبی افریقا کیلئے ڈیوڈ ملر 43، کیشو مہاراج 40، کوئنٹن ڈی کوک 20، کلاسن28اورکوٹزی22رنز بناسکے۔
85