95

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سی بی ڈی پنجاب گھوڑا چوک فلائی اوور کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں

پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، گھوڑا چوک فلائی اوور پر قابل ستائش پیش رفت کر رہا ہے، یہ منصوبہ ٹریفک کی بہاؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور شہر کے انفراسٹر میں اہم اٖ ضافہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی غیر متزلزل قیادت میں یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔منصوبے کی اب تک پیشرفت میں پئیر ورک مکمل ہونے والا ہے، کل چار پیئرز میں سے ایک مکمل ہوگیا ہے جبکہ باقی تین کا آخری کنکریٹ پور ہو نے والا ہے۔ مزید برآں، دونوں ابڈمنٹ والز کی کامیاب تکمیل منصوبہ کی تکمیل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ منصوبے کی باؤنڈری وال بھی مکمل ہونے کے قریب ہے، سلپ روڈ اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر کا آغاز خطے کے مجموعی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے منصوبے کے جامع نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین منصوبے کی روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اپنے حالیہ دورہ کے دوران، سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے خراب موسمی حالات، خاص طور پر حالیہ شدید بارشوں سے درپیش چیلنجوں کے باجود بھی ٹیم کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خران موسم کے باوجود کام کی رفتار متاثر نہیں ہوئی۔ دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”چیلنجوں کے باوجود، سی بی ڈی پنجاب گھوڑا چوک فلائی اوور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، اہلیان لاہورکے فائدے اور خطے کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کے لئے اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے ہماری غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔”
سی بی ڈی پنجاب صوبہ پنجاب اور خصو صا لاہور کی ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، گھوڑا چوک فلائی اوور کی تکمیل لاہور کے شہریوں کے لیے پائیدار ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اتھارٹی کے عزم کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں