108

امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جس نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے اور یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔

یاد رہے کہ 16 رمضان 22 جون 2016ء کو دوپہر تقریباً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائر نگ کی تھی اور سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں