معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈOPPO نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنی پہلیAI اسمارٹ فون سیریز Reno12 لانچ کر دی۔اس سیریز میں OPPOکی جانب سے تین ویریئنٹس 4G F Reno12، 5G F Reno12 اور 5G Reno12 شامل کئے گئے ہیں۔ا سمارٹ AI خصوصیات اورمضبوط اور پائیداری سے لیسReno12 F 5 اگست سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے،جس کی ابتدائی قیمت PKR69,999رکھی گئی ہے۔

OPPO کی پہلی AI اسمارٹ فون سیریزکے لانچ ایونٹ میں ٹاپ ٹیک KOLs،لائف سٹائل انفلیونسرز، OPPO پارٹنرز OPPO کے ایگزیکٹوز اور ملک بھر سے میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں OPPO کی جانب سے خصوصی انٹرایکٹو زون بنایا گیا تھا جہاں شرکاء نے ڈیوائس کاعملی مشاہدہ کیا۔ اس ایونٹ میں OPPO Reno12 سیریز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ AI Eraser،All-Round Armour،AI Studioاور AI LinkBoost فیچرزکا عملی تجربہ بھی فراہم کیا گیا۔
Reno12 سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے OPPO پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا ”ہم اس خصوصی تقریب میں پاکستان میں اپنا پہلا AI سمارٹ فون متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ OPPO اپنی مسلسل جدت اور ٹیکنالوجی سے اپنے صارفین کو بے مثال پائیداری اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ جدید ترین AI کو ہر کسی کے لیے رسائی کے قابل بناتا ہے۔”
Reno12 سیریز میں OPPO کا عزم ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو جدید GenAI خصوصیات فراہم کرکے AI ٹیکنالوجی کو قابل رسائی بنائے۔ Reno12 سیریز آپ کی تصویروں کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین AI خصوصیات فراہم کرتی ہے جس میں Eraser AI بھی شامل ہے جو تصاویر سے ناپسندیدہ اشیاء کو آسانی سے ہٹاتا ہے اور AI اسٹوڈیو تصویروں کو منفردلوکیشن میں تبدیل کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے فوٹو گرافی کے تجربات فراہم کرتا ہے۔5G F Reno12 اسمارٹ فون امیج میٹنگ 2.0 کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں بہتر پرفارمانس کے لیے فون میں AI ٹولز جیسے AI ریکارڈنگ سمری، AI رائٹر، AI سمری اور AI اسپیک شامل ہے۔
Reno12 سیریز ناقابل یقین حد تک پائیدار ہے جو آل راؤنڈ آرمر کی مظبوطی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ اس میں ایک جدید شیشے کی سکرین، ایک اعلیٰ طاقت والا الائے فریم ورک اورSponge Bionic Cushioning structure ڈھانچہ شامل ہے جو اسے بہترین تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ OPPO Reno12 Fکی IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس کے لیے درجہ بندی بھی کی گئی ہے اور SGS پرفارمنس ملٹی سین پروٹیکشن ٹیسٹنگ میں 5 اسٹار ریٹنگ کے لیے تصدیق شدہ ہے۔
Reno12 سیریز AI LinkBoost ٹیکنالوجی اور 360° سراؤنڈ اینٹینا سلوشن کے ساتھ نیٹ ورک کی اعلی کارکردگی پیش کرتی ہے، جو سگنل کیاستقبال کو بڑھانے اور نیٹ ورک کے انتخاب کو بہتر بنانے کے لیے سسٹم لیول کے AI ماڈل کا فائدہ اٹھاتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کمزور سگنلز میں بھی بہترین کنکشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔ نیٹ ورک کوریج کے لیے OPPO Reno12 Fبیکن لنک کو سپورٹ کرتا ہے جو بلوٹوتھ پر ڈیوائس ٹو ڈیوائس وائس کالز کو قابل بناتا ہے۔
GenAI فیچرزکے ساتھ ساتھOPPO Reno12 F الٹرا کلیئر کیمرہ سسٹم کے ساتھ فوٹو گرافی کے تجربے کو بھی بلند کرتا ہے۔ ڈیوائسز میں 50MP مین کیمرہ، 2MP میکرو کیمرہ، 112 ڈگری 8MP الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ، اور 32MP سیلفی کیمرہ نمایاں ہے۔
OPPO Reno12 Fماڈلز ایک مضبوط 5,000mAhبیٹری اور 45W SUPERVOOCTM فلیش چارج پر مبنی ہے۔ دونوں ڈیوائسز ColorOS 14.0.1 کے ساتھ آتی ہیں۔ Reno12 F 4G RAM 8GB اور ROM GB کے ساتھ ہے جبکہReno12 F 5G MediaTek Dimensity 6300 کے ساتھ RAM 12GB اور ROM 256GBفراہم کرتا ہے۔
OPPO Reno12 Fمیں Cosmos Ring Design بھی متعارف کرایا گیاہے جس میں خوبصورت سرکلر کیمرہ ماڈیول ایکٹو ہیلو لائٹ شامل ہے۔ Reno12 سیریز لائٹ ویٹ اور سلم سیریز ہے جس میں 120Hzاسمارٹ اڈاپٹیو اسکرین ہے جو 2,100 نٹس تک بہترین ڈسپلے کو یقینی بناتی ہے۔
4G Reno12 Fامبر اورنج، اولیو گرین اور میٹ گرے میں جبکہ 5G Reno12 F امبر اورنج اور اولیو گرین رنگوں میں دستیاب ہے لہذاآج ہی نعیم الیکٹرونکس، دراز پر موجودOPPOآفیشل اسٹور یا کسی بھی قریبی ریٹیل اسٹورسےOPPOکی پہلی AI اسمارٹ فون سیریز پری آرڈر پر حاصل کریں اور شاندارسیل اورتحائف سے فائدہ اٹھائیں۔