186

روحانی شخصیت حضرت شاہ حسین رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس و میلہ چراغاں کا آغاز

روحانی شخصیت حضرت شاہ حسین رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس و میلہ چراغاں کا پہلا روز، میلہ چراغاں و عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار شریف پر رسم چادر پوشی سے ہوا۔

مینجرمحکمہ اوقاف گوہر مصطفیٰ نے بتایا کہ عرس تقریبات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، زائرین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرس تقریبات کے دوران احاطہ دربار میں محفل حسن قرات و نعت، محفل سماع اور دھمال بھی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہزاروں زائرین دربار میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

عرس تقریبات کا آخری روز خواتین کیلئے مختص ہو گا، سوموار کو نماز عشاء کے بعد دعا کیساتھ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں