پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے چھ محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے. پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹنٹ کی سات اسامیوں پر 34 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں پاپولیشن اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کی اسامی پر پانچ امیدوار تحریر امتحان میں کامیاب ہوئے ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیر ڈیپارٹمنٹ میں کمیونیکیشن اسسٹنٹ کی ایک اسامی پر پانچ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے اسی طرح پنجاب پولیس میں کریمینالوجسٹ کی ایک اسامی کے لیے چھ امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے دو محکمہ جات کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ سائیکیٹرسٹ کی اسامیوں کے لیے ایک امیدوار کامیاب ہوا. جب کہ دو اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی. ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینیئر کی اسامیوں پر 10 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سب انجینئر کی 12 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہی. سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی اویزاں کر دی گئی ہیں
64