نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ صدر سے اپیل کروں گا کہ ظاہر جعفر کی رحم کی اپیل مسترد کریں، صدر مملکت کی اپنی بھی دو بیٹیاں ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت مقدم نے کہا کہ سزا پر عملدرآمد ہونا چاہیے، ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک میڈیا نے ہمارا بہت ساتھ دیا، میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شوکت مقدم نے مزید کہا کہ بیٹیوں اور بچیوں کو یہی پیغام دوں گا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی، سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا، فیصلہ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر سنایا۔
دوران سماعت مجرم کے وکیل خواجہ حارث نے سزا میں رعایت کی درخواست کی، واقعے اور ٹرائل کےوقت موکل کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کے دلائل دیے، استغاثہ اور جج پر دباؤ میں فیصلہ دینے کا الزام عائد کیا۔