وفاقی حکومت نے سابق ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈبیس کے افسر شوکت حیات کو تبدیل کرکے واپس ایف بی آر بھیج دیاگیا ، نوٹیفکیشن جاری ۔مجاز اتھارٹی نے اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر احمد محی الدین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ فوری طور پر نافذ العمل کر دی ، احمد محی الدین حکومت پنجاب کے ڈسپوزل پر تھے اور اس وقت ایکس پاکستان رخصت پر بیرون ملک ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق احمد محی الدین کو دی گئی ایکس پاکستان رخصت کا غیر استعمال شدہ حصہ بھی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ،انہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ۔ ادھرشوکت حیات یکم اگست 2026 سے ایف بی آر میں رپورٹ کریں گے۔وفاقی نظامت تعلیمات ( کینٹ اینڈ گیریژن) کی گریڈ سترہ کی ٹیچر انعم صادق کو تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا۔
30