95

افغانستان سے شکست، شائقین کا بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ

پاکستانی شاہینوں کی افغانستان کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست نے شائقین کو قومی ٹیم سے مایوس کر دیا۔

سوشل میڈیا پر افغان ٹیم کو مبارک باد جبکہ پاکستانی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کئی صارفین نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

چنئی کے پی چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان نے ٹورنامنٹ کے دوران اس سے قبل دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دی اور اب پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کر کے اپ سیٹ کر دیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے میدان میں پہلی بار پاکستان کے خلاف بازی مار کر اپنا کھاتا کھول لیا، اب ان کا اسکور 7-1 ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں