79

امریکا، نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران امام پر چاقو حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکا کی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کی مسجد کے امام پر چاقو حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نماز کی تیسری صف میں موجود تھا اور اس نے حملہ کرنے کے لیے دیگر نمازیوں کے سجدے میں جانے کا انتظار کیا۔
حملہ آور نے نمازیوں کے سجدے میں جاتے ہی ان کے اوپر سے پھلانگتے ہوئے امام مسجد پر حملہ کیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
اتوار کو پیش آئے اس واقعے کی وجہ نیو جرسی پولیس اب تک معلوم نہیں کرسکی ہے۔
حملہ آور 32 سالہ صریف زوربہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
پیٹرسن شہر کی عمر مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران حملہ ہوا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے امام پر چاقو کے کئی وار کیے، نمازیوں نے امام کی جان بچائی۔
ادھر پیٹرسن شہر کے میئر نے اس واقعے کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں