90

انگلینڈ کی حیران کن شکست، پاکستان کا پوائنٹ ٹیبل پر چوتھا نمبر برقرار

روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں میچ ہارنے کے بعد پاکستانی شائقین مایوسی کا شکار ہیں لیکن افغانستان نے پاکستان کا سنڈے، سپر سنڈے بنادیا اور انگلش پارٹی شروع ہونے سے قبل خراب ہوگئی۔

بابر اعظم کی سالگرہ والے دن افغانستان نے انگلینڈ کو حیران کن شکست دے کر بڑی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

2019کی چیمپئن ٹیم دوسرا میچ ہار گئی۔ اس نتیجے کے بعد پاکستانی ٹیم بدستور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

بھارت تین فتوحات حاصل کرنے والی ٹیم ہے وہ ٹاپ پر ہے۔

نیوزی لینڈ نے تینوں میچ جیتے ہیں اس کا دوسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا نے دو نوں میچوں میں جیتے ہیں اس کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستان نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش نے تین تین میچ کھیلے ہیں۔

ایک ایک کامیابی حاصل کی اور دو دو میں شکست ہوئی۔ پانچ بار کی چیمپئن آسٹریلیا، نیدر لینڈ اورسری لنکا کو دو دو میچوں کے بعد پہلی فتح کا انتظار ہے۔

پیر کو آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ کھیلا جائے گا۔

اتوار کو انگلینڈ کو تین میچوں میں دوسری شکست ہوئی ہے جبکہ ابتدائی دو میچ ہارنے والی افغانستان کی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی۔

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو افغانستان نے بھی ورلڈ کپ میں شکست دی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کیلئے ایونٹ میں آگے کا سفر مشکل ہوگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں