اوپو کا مظبوط ترین اسمارٹ فونOPPO A5 Pro پاکستان بھر میں لانچ کر دہا گیا-
معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ OPPO نے پاکستان میں اپنا جدید اور پائیدار اسمارٹ فونOPPO A5 Pro باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون 14 اپریل سے پاکستان بھر میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جو کہ پائیداری، جدیداے آئی ٹیکنالوجی اور اسٹائل کے بہترین امتزاج کے ساتھ صارفین کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔
لاہور میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں اوپو کے برانڈ ایمبیسیڈر فواد خان،اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور اوپو کے کوالٹی ایمبسڈر،ارشد ندیم، معروف ٹیکنالوجی ماہرین، انفلوئنسرز، اوپومینجمنٹ،اوپوپارٹنرز اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پراوپو کی جانب سے شرکا ء کیلئے پروڈکٹ کی خصوصیات کے تفصیلی تعارف کے ساتھ ساتھ ایکسپیرئنس زون بھی قائم کیا گیا جہاں شرکاء نے فون کا تجربہ حاصل کیا۔

OPPO A5 Pro میں IP69، IP68 اور IP66 واٹراورڈسٹ ریزسٹنس سرٹیفکیشن اور ملٹری گریڈسرٹیفیکیشن بھی شامل ہے جو اس اسمارٹ فون کو ہر طرح کے موسم اور حالات میں قابلِ بھروسہ بناتا ہے جبکہ ڈیوائس میں ڈبل ٹیمپرڈ گلاس بھی استعمال کیا گیا ہے جو اسے 160 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے۔

ایونٹ کے موقع پر شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے OPPO پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہاکہ” OPPO A5 Proپاکستانی موبائل صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ محض ایک فون نہیں بلکہ ایک قابل اعتماد ساتھی ہے جو صارفین کی روزمرہ زندگی کو شاندار اور آسان بناتا ہے۔”

اگرOPPO A5 Proفون کی AI خصوصیات کی بات کی جائے تواس اسمارٹ فون میں AI Eraser 2.0 AI Unblur,،AI Clarity EnhancerاورAI Reflection Remover شامل ہے جو صارفین کو پروفیشنل فوٹو ایڈیٹنگ کی سہولت دیتاہے۔ OPPO A5 Proکا 50MP کا مین کیمرا، 8MP فرنٹ کیمرا اور LivePhotoفیچرآپ کے تصویری لمحات کویادگار بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فون کا باریک اور اسٹائلش ڈیزائن دو رنگوں موکا براؤن (میٹ فنش) اور اولیو گرین(ویگن لیدر فنش) میں دستیاب ہے۔

گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے اس اسمارٹ فون میں AI GameBoost، اسمارٹ کولنگ سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ OPPO A5 Pro کی5800mAh کی بڑی بیٹری 1600 سائکلزکے بعد بھی فون کی 80فیصد بیٹری کی صلاحیت برقرار رکھتی ہے جوصارفین کوبغیرکسی وقفے کے پانچ گھنٹے کا مسلسل گیمنگ تجربہ فراہم کرتی ہے۔OPPO A5 Proمیں Snapdragon® 6s Gen 1پروسیسر، 8GB ریم، اور 256GB کی سٹوریج موجودہے۔ OPPO A5 Pro ”Always be Pro with you” کے سلوگن کے ساتھ مناسب قیمت میں صارفین کوبہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔یہ اسمارٹ فون 14اپریل سے پاکستان بھر میں OPPO کے آفیشل اسٹورز اور Darazپرفروخت کیلئے دستیاب ہے