اُردن کے شاہ عبداللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عمران خان کو مدبرانہ سوچ پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اردن کےشاہ عبداللہ کاثالثی کی پیشکش پرشکریہ ادا کیا اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، ہماری حکومت کا ایجنڈا امن کا فروغ اور پاکستان کے غریب عوام کی خوشحالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ کشمیر کا ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہ اردن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔