290

بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔عثمان بزدار

بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان سے پاکستان نے بھارت سے اخلاقی جنگ جیت لی ہے –
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔
جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا عالمی برادری نے بھی خیر مقدم کیا ہے ۔
موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتیں ہم آواز اور متحد ہیں۔ عثمان بزدار 
ملکی سا لمیت اور وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مادر وطن کے وقار ، سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
زیر اعظم عمرا ن خان نے امن کیلئے جرات مندانہ اقدامات کر کے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے۔
پاکستان امن کا خواہاں ہے اور امن کی ہی جیت ہو گی۔
بھارت کے جھوٹ کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا ہے۔
بھارتی قیادت شکست کی خفت کا شکار ہو چکی ہے۔
سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی پاکستان کی پوری قوم کا فخر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن قومی اسبملی ریاض فتیانہ اور رکن پنجاب اسمبلی حامد یار ہراج کی ملاقات۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں