یوں تو سانپ سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن اگر یہ آپ کے گھر میں آجائے تو یقیناًآپ خوفزدہ ہوجائیں گے۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو کچھ ایسا ہی خوفناک سرپرائز اس وقت ملا جب وہ آسٹریلیا سے چھٹیاں مناکر گھر واپس لوٹنے کے بعد انکے سوٹ کیس میں ایک پائیتھون سانپ نکل آیا۔
تاہم خاتون نے پولیس سے مدد طلب کی اور یوں سیر کیلئے سانپ کو پولیس نے پکڑ لیا۔رپورٹ کے مطابق میری بوکسیل نامی خاتون کے سامان میں یہ سانپ آسٹریلین شہر کوئنز لینڈ سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے 9 ہزار میل طویل سفر کے دوران گھس آیا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل ایسا ہی واقعہ 2012 میں مصر میں ایک پرواز کے دوران اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جب ایک سانپ نے مسافر کو ڈس لیا تھا۔