294

جوڑے پل چوک لاہور پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی-

( آصف لیاقت سے ) جوڑے پل چوک لاہور پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز، میاں شرافت علی ، محمد عابد، میاں فیاض نے کہا کہ ہم یہاں پاک آرمی کی بہادری کو سلام کرتے ہیں اور پاک آرمی کو یہ بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انڈیا نے آئندہ ایسی حرکت کی تو ہم بحیثیت قوم جواب دیں گے، کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی کسی سیاسی جماعت کا نہیں آج ہم سب پاکستانی بن کر آئے ہیں اور جب بھی پاکستان کی عزت پر بات آئے گئی ہم ایک ہوکر سامنا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں