شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کی اہلیہ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء کے پاکستانی مداح ان کی پوسٹس پر ردعمل دے کر ان کے کام کو سراہ رہے تھے۔
اسراء کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے اسراء کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اسراء نے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔
’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء نے لکھا کہ وہ پُرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔