142

خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ

خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ کرکے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت بارے معلومات لیں اور تمام دفاتر میں ہراسمنٹ کی روک تھام کیلئے قانون سے آگاہی بارے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کے احکامات دیئے۔نبیلہ حاکم خان نے فیصل آباد ریجنل آفس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈ ہسپتال سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت بھی کی۔انہوں نے الائیڈ ہپستال کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سے تین سال میں موصول درخواستوں کی تفصیل بھی طلب کرلی۔خاتون محتسب پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی ٹریننگز کرائی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں فوکل پرسنز کا تقرر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کے لئے اجتماعی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین کو کام کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی ترجیج ہے۔نبیلہ حاکم خان نے اپیل کی کہ ہراسمنٹ کے خلاف عوام تک آواز پہنچانے میں میڈیا کا رول بہت اہم ہے۔ جنسی ہراسانی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور چیک اینڈ بیلنس کو قائم کرنا ہوگا۔ہر محکمہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو فعال کرے۔
۔۔۔///۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں