89

راشد خان کیساتھ ڈانس، عرفان پٹھان بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ قرار

افغان کرکٹ ٹیم کی چنئی میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اسٹیڈیم میں افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ بھنگڑا ڈالا، ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا۔ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کرنے والے عرفان سے متعلق کئی لوگوں نے تبصرے کیے اور اس صورتحال کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ قرار دیا اور ایکس پر متعدد پوسٹ کیں جس میں عرفان پٹھان کو کچھ لوگوں نے پیشہ ورانہ طور پر پیش آنے کا مشورہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں